Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سخنور ہے وہی جو بزم میں ہے مدح_خواں تیرا

عاشق علی ناطق

سخنور ہے وہی جو بزم میں ہے مدح_خواں تیرا

عاشق علی ناطق

MORE BYعاشق علی ناطق

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    سخنور ہے وہی جو بزم میں ہے مدح خواں تیرا

    وہی اہل زباں ہے نام لے جس کی زباں تیرا

    وہی ہے آنکھ ہو جس آنکھ میں جلوہ عیاں تیرا

    وہی اچھا ہے دل جس دل میں ہے درد نہاں تیرا

    تیرا سودا نہ ہو جس سر میں وہ سر کیا ہے پتھر ہے

    طبیعت کیا ہے وہ جس میں نہیں وہم و گماں تیرا

    تیرے فیض کرم سے کوئی خالی ہاتھ کیوں جائے

    در رحمت ہے در تیرا مکاں جنت نشاں تیرا

    تیرا نام مبارک کیوں بھلا مخفی ہو خلقت سے

    عیاں عالم میں تو پیران کلیئر میں نشاں تیرا

    کوئی ایسی ہو شب ہو خواب میں دیدار یا صابر

    خدا وہ دن کرے آنکھوں سے دیکھوں آستاں تیرا

    ادھر بھی اک نظر ہو المدد یا حضرت صابر

    تیرے در کے سوا جائے بھلا سائل کہاں تیرا

    میں پڑھتا ہوں غزل جس دم ندا آتی ہے مرقد سے

    پسند آیا ہے ناطقؔ بس ہمیں طرز بیاں تیرا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے