Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرے مرشد میرے آقا حضرت_شاہ_حسن

عاشق فتح پوری

میرے مرشد میرے آقا حضرت_شاہ_حسن

عاشق فتح پوری

MORE BYعاشق فتح پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خواجہ محمد حسن جہاں گیری ابوالعلائی (رامپور-اتر پردیش)

    میرے مرشد میرے آقا حضرت شاہ حسن

    تھے حقیقت میں سراپا زینت صد انجمن

    اس طرح پھبتے تھے خود اپنے غلاموں میں حضور

    چاند جیسے ساتھ میں تاروں کے ہو جلوہ فگن

    آپ تھے روح رضا و جان شاہ بوالعلا

    آپ تھے عین عنایت شاہ قطب ذوالمنن

    تھے جہانگیری گلستاں کے شگفتہ آپ گل

    جن کی خوشبو سے معطر ہو گیا سارا چمن

    شخصیت حضرت کی کچھ عالم میں پوشیدہ نہیں

    آپ ہیں مشہور مثل مشک آہوئے ختن

    میرے آقا آپ کی اللہ رے روحانیت

    شرق سے تا غرب ہیں با فیض سارے مرد و زن

    مشکلوں میں آپ کو جب بھی پکارا ہے کبھی

    ہو گئیں حل مشکلیں با عرصۂ چشم زدن

    اس قدر دوری کہ نظروں سے ہیں پوشیدہ حضور

    قربیت اتنی کہ پھر بھی آپ ہیں سایہ فگن

    ہے کرم ہم پر کہ اس دوری میں شان قربیت

    خانۂ دل میں ہیں عاشقؔ آج بھی جلوہ فگن

    مأخذ :
    • کتاب : Kalaam-e-Manzoor Aarfi (Pg. 136)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے