Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میدان میں محشر کے جب آویں_گے محمدؐ

عاشق لدھیانوی

میدان میں محشر کے جب آویں_گے محمدؐ

عاشق لدھیانوی

MORE BYعاشق لدھیانوی

    میدان میں محشر کے جب آویں گے محمدؐ

    امت کو عذاب سے چھڑاویں گے محمدؐ

    جب امت عاصی کے تئیں دیکھیں گے حضرت

    رو رو کے بہت اشک بہاویں گے محمدؐ

    گر پلۂ نیکی رہا میزان میں سبک دوش

    تب دست مبارک سے جھکاویں گے محمدؐ

    عصیاں سے اگر نامۂ اعمال ہوا پر

    تب بحر شفاعت میں بہاویں گے محمدؐ

    کھل جائے گا امت پہ رہائی کا نتیجہ

    جب روئے مبارک کو دکھاویں گے محمدؐ

    بخشائیں گے امت کو نہ جب تک میرے مولانا

    سر سجدے سے تب تک نہ اٹھاویں گے محمدؐ

    جب دیکھیں گے دوزخ سے نکلتے ہوئے شعلے

    تب آب شفاعت سے بجھاویں گے محمدؐ

    اے عاشق احمد نہ کرو فکر زیادہ

    فردوس میں تم کو بھی بلاویں گے محمدؐ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے