Sufinama

غم ہو تو ہو نبی کا آزار ہے تو یہ ہے

عاصی گیاوی

غم ہو تو ہو نبی کا آزار ہے تو یہ ہے

عاصی گیاوی

MORE BYعاصی گیاوی

    غم ہو تو ہو نبی کا آزار ہے تو یہ ہے

    ہمدرد ہے تو یہ ہے غم خوار ہے تو یہ ہے

    حوروں کی دید بازی رضواں کو ہو مبارک

    نظارہ ہو نبی کا دیدار ہے تو یہ ہے

    ہندوستاں سے چل کر روضہ نبی کا دیکھوں

    شاہوں کے منہ سے نکلے دربار ہے تو یہ ہے

    جنگ احد میں حضرت تلوار لے کے نکلے

    فوج غنیم بولی سردار ہے تو یہ ہے

    سن کر نبی کا نعرہ کفار کہہ کے بھاگے

    بس تیر ہے تو یہ ہے تلوار ہے تو یہ ہے

    میں ہوں مریض عصیاں تم ہو طبیب عالم

    کیجو دوائے امت بیمار ہے تو یہ ہے

    مسلم کی بیکسی پر روتا ہے اک زمانہ

    محبوب حق خبر لو لاچار ہے تو یہ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے