Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہی نور یا مصطفیٰؐ بن کے آیا

عاصی گیاوی

وہی نور یا مصطفیٰؐ بن کے آیا

عاصی گیاوی

MORE BYعاصی گیاوی

    وہی نور یا مصطفیٰؐ بن کے آیا

    ہر اک درد دل کی دوا بن کے آیا

    محمد رسول خدا بن کے آیا

    جہاں میں وہ مشکل کشا بن کے آیا

    کہیں نام احمد کہیں ہے محمد

    کہیں مصطفیٰؐ مجتبیٰ بن کے آیا

    کہیں دھر کے کاندھے پہ کالی کملیا

    کہیں خلق کا رہنما بن کے آیا

    کہیں ہے لقب آپ کا شافع محشر

    گنہ گاروں کا آسرا بن کے آیا

    خبر جن کے دیتے رہے تھے پیمبر

    وہی خاتم الانبیا بن کے آیا

    سنا ہے کہ یوسف پہ عاشق زلیخا

    مگر حق کا وہ دل ربا بن کے آیا

    پڑی ان کی امت پہ جب کوئی مشکل

    وہ فوراً ہی مشکل کشا بن کے آیا

    سنا ہے کہ موسیٰ کلیم خدا تھے

    محمدؐ حبیب خدا بن کے آیا

    وہی سب گداؤں کا فریاد رس ہے

    برائے مریضاں دعا بن کے آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے