Font by Mehr Nastaliq Web

جب سے میں تیرے عشق میں گم ہوں

عاصی کرنالی

جب سے میں تیرے عشق میں گم ہوں

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    جب سے میں تیرے عشق میں گم ہوں

    ایک قطرہ تھا بحرِ قلزم ہوں

    نعت کس کس مقام تک لائی

    پردہ ہوں ساز ہوں ترنم ہوں

    جو مئے عشق سے لبالب ہے

    میں وہ مینا وہ جام وہ خم ہوں

    مجھ میں شمعِ یقیں فروزاں کر

    ورنہ میں تو شبِ توھم ہوں

    تجھ سے مجھ میں توازنِ رفتار

    میں کہ فطرت میں اک تلاطم ہوں

    ان کو تو نے دیا ہے حسنِ مزاج

    جن عناصر کا میں تصادم ہوں

    میرے آدابِ گفتگو تری دین

    میں کہ شیرینئ تکلم ہوں

    میرے نقاش میرے سیرت ساز

    میں محبت بھرا تبسم ہوں

    جی اٹھی تجھ سے خاکِ مردہ مری

    میں کہ تیرا ترانۂ قم ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے