Font by Mehr Nastaliq Web

جب اندھیروں کے سبب کچھ بھی نہیں تھا روشن

عاصی کرنالی

جب اندھیروں کے سبب کچھ بھی نہیں تھا روشن

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    جب اندھیروں کے سبب کچھ بھی نہیں تھا روشن

    دشتِ امکاں میں ہوئی مشعلِ کعبہ روشن

    حرمِ پاک کے آنگن سے طلوعِ خورشید

    روئے اصنام سیہ چہرۂ مولیٰ روشن

    اس کی نسبت سے فروزاں مرا ایماں مرا دیں

    میری دنیا متجلی مری عقبیٰ روشن

    میرے جذبات مطہر مری سوچیں مثبت

    میری آواز توانا مرا لہجہ روشن

    اس اجالے سے منور مرا ماضی مرا حال

    اس چمک سے مری پیشانئ فردا روشن

    چشمِ اقوام و ملل میں مری پہچان اس سے

    صفحۂ دہر پہ ہے میرا حوالہ روشن

    ایک ہے ساحلِ امید سفینوں کے لیے

    تند امواج میں ہے ایک منارہ روشن

    ہم خیالی کی فضا اہلِ سفر میں اس سے

    یہی صحرا یہی وادی یہی رستہ روشن

    ربط اس مرکزِ وحدت سے بڑھے گا جتنا

    ہوگا تاریخ میں کردار ہمارا روشن

    کعبۂ عشق ترے صحن و در و بام آباد

    منزلِ اہلِ محبت ترا ماتھا روشن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے