Font by Mehr Nastaliq Web

لو وہ آیا اذن لو آقا نے بلوایا مجھے

عاصی کرنالی

لو وہ آیا اذن لو آقا نے بلوایا مجھے

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    لو وہ آیا اذن لو آقا نے بلوایا مجھے

    لو چلا میں اب دکھائے روک کر دنیا مجھے

    ان کا پیغامِ طلب ہاں ان کا پیغامِ طلب

    اللہ اللہ ان کا پیغامِ طلب پہنچا مجھے

    میں کہ گورستان غم میں لاشۂ مرحوم تھا

    اک پیامِ جاں فزا نے کر دیا زندہ مجھے

    کیوں نہ عاصیؔ آج میں خود کو مبارک باد دوں

    رحمتہ اللعالمیں نے یاد فرمایا مجھے

    ہجر نے باچشمِ نم مجھ کو خدا حافظ کہا

    وصل نے چشمِ غرور و ناز سے دیکھا مجھے

    دشت کے کانٹے حریر و پرنیاں سے نرم تر

    مخلمیں قالین تھا پھیلا ہوا صحرا مجھے

    ارضِ یثرب نے کہا اہلاً و سہلاً مرحبا

    دل سے میری قدر کی سینے سے لپٹایا مجھے

    شرم سے چہرہ مرا گل رنگ ہو کر رہ گیا

    شہرِ طیبہ کی ہوا نے اس قدر چوما مجھے

    میں خس و خاشاک مشتِ خاک مجھ پر یہ کرم

    یوں پذیرائی مری یہ کب تھا اندازہ مجھے

    دیدۂ حیرت زدہ سے دیکھتے تھے بار بار

    گنبدِ خضریٰ کو میں اور گنبدِ خضریٰ مجھے

    میں کہاں ہوں یہ خیال اعصاب پر طاری رہا

    خود مری دیوانگی نے ہوش میں رکھا مجھے

    عمر بھر کی تشنہ کامی کی تلافی ہوگئی

    اک نگاہِ ملتفت نے اس طرح دیکھا مجھے

    جان و تن کی ہر کثافت نور میں چھانی گئی

    ظاہر و باطن مرے آلودہ تھے دھویا مجھے

    میں زرِ ناقص تھا میں سارے کا سارا کھوٹ تھا

    دیکھتے ہی دیکھتے کندن بنا ڈالا مجھے

    کیا سخی ہے جِس نے بن مانگے عطا فرما دیے

    نطقِ گویا قلبِ دانا دیدۂ بینا مجھے

    کیا کہوں کیا کیا کہوں کیسے کہوں کس سے کہوں

    اس نے کیا بخشا مجھے اور کس قدر بخشا مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے