Font by Mehr Nastaliq Web

علی کے عشق کا بیمار بیمارِ محمد ہے

اعظم چشتی

علی کے عشق کا بیمار بیمارِ محمد ہے

اعظم چشتی

MORE BYاعظم چشتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    علی کے عشق کا بیمار بیمارِ محمد ہے

    علی کا چاہنے والا طلب گارِ محمد ہے

    علی کی گفتگو واللہ گفتارِ محمد ہے

    علی المرتضیٰ کی دید دیدار محمد ہے

    زمانہ جانتا ہے آپ نے کیا کیا نہیں پایا

    کسی نے بھی نہیں پایا جو پایا آپ نے پایا

    حسین ابن علی کے سر پہ ہے اللہ کا سایا

    گدائے کوچۂ شبیر دلدارِ محمد ہے

    سخی ایسے کہ جن پر خود سخاوت ناز کرتی ہے

    امام ایسے کہ جن پر خود امامت ناز کرتی ہے

    شہید ایسے کہ جن پر خود شہادت ناز کرتی ہے

    جو سچ پوچھو تو یہ دربار دربارِ محمد ہے

    مٹے ایسے کہ مٹ کر پھر شجاعت زندہ کر ڈالی

    حمیت زندہ کر ڈالی صداقت زندہ کر ڈالی

    رسولِ پاک کی اعظمؔ شریعت زندہ کر ڈالی

    اسے کہتے ہیں عاشق یہ وفادارِ محمد ہے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیاتِ اعظم چشتی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے