Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اب جنون_عشق_احمد پھر دوبارا ہو گیا

عبدالغفار آروی

اب جنون_عشق_احمد پھر دوبارا ہو گیا

عبدالغفار آروی

MORE BYعبدالغفار آروی

    اب جنون عشق احمد پھر دوبارا ہو گیا

    آج سے صحرائے طیبہ گر ہمارا ہو گیا

    اس قدر بھاتا ہے حضرت آپ کا صحرا مجھے

    خار آنکھوں میں مری گلزار سارا ہو گیا

    دیکھ کر حالت کو میری اب مجھے کہتے ہیں لوگ

    اپنے بیگانہ سے سب سے یہ کنارا ہو گیا

    رات کو سوتا ہوں منہ کر کے مدینہ کی طرف

    جب سے دیدار محمدؐ کا نظارا ہو گیا

    باغ رضواں کی ہوس مجھ کو نہیں ہے واعظ

    کوچہ احمد میں اب میرا گزارا ہو گیا

    جا کے یوں روضہ مبارک پر کہوں گا یا نبی

    فکر سے آفت سے غم سے میں کنارا ہو گیا

    دیکھیے مدح نبیؐ میں لکھ رہا ہوں یہ غزل

    بخت کا میرے ہر اک ذرہ ستارا ہو گیا

    روئے احمد کے تصور میں یہی کہتے ہیں ہیں

    محو دیدار محمدؐ دل ہمارا ہو گیا

    چاند ادنیٰ معجزہ ہے آپ کا میرے نبی

    کیسا انگشت شہادت سے دو پارہ ہو گیا

    مأخذ :
    • کتاب : Gulistan-e-Rahmat (Pg. 13)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے