Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

در_بدر اب نہ پھراؤ اے شہ_کلیر مجھے

عبدالغنی محتاج

در_بدر اب نہ پھراؤ اے شہ_کلیر مجھے

عبدالغنی محتاج

MORE BYعبدالغنی محتاج

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    در بدر اب نہ پھراؤ اے شہ کلیر مجھے

    اپنے روضہ پر بلاؤ اے شہ کلیر مجھے

    گیسوئے مشکیں سنگھاؤ اے شہ کلیر مجھے

    ہوش میں اب جلد لاؤ اے شہ کلیر مجھے

    درس وحدت کا پڑھاؤ اے شہ کلیر مجھے

    حق تعالیٰ سے ملاؤ اے شہ کلیر مجھے

    اب مئے الفت پلاؤ اے شہ کلیر مجھے

    اپنا مستانہ بناؤ اے شہ کلیر مجھے

    صورت بلبل نہ تڑپاؤ تم اب بحر خدا

    عارض گلگوں دکھاؤ اے شہ کلیر مجھے

    آتش فرقت سے جلتا ہے جگر مثل کباب

    وصل کا شربت پلاؤ اے شہ کلیر مجھے

    بخت خفتہ کے مٹیں گے سارے شکوے آپ گر

    خواب میں جلوہ دکھاؤ اے شہ کلیر مجھے

    چرخ پر بن جائیں گے تارے میرے ذرہ کے گر

    خاک کوچہ کی بناؤ اے شہ کلیر مجھے

    عرض یہ محتاجؔ کی ہے ساؤدہ سے بہر حق

    اپنے کلیر میں بلاؤ اے شہ کلیر مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے