اللہ رے یہ رفعت_شیدائے_مدینہ
اللہ رے یہ رفعت شیدائے مدینہ
ہیں جلوہ فگن سینے میں آقائے مدینہ
رگ رگ سے صدا آتی ہے اب صل علی کی
قربان تیرے شدت سودائے مدینہ
عاشق ہے خدا ان کا وہ محبوب خدا ہیں
کیوں مرکز کونین نہ کہلائے مدینہ
خورشید ہے ہر ذرۂ نا چیز یہاں کا
سر چشمۂ انوار ہے دنیائے مدینہ
حسنین و علی و فاطمہ اور احمد مختار
یہ پنجتن پاک ہیں گلہائے مدینہ
ملتا ہے خدا بھی تو محمدؐ ہی کے در سے
کیوں کر نہ ہو ہر دل میں تمنائے مدینہ
کیوں فکر ہو کاوشؔ مجھے اب روز جزا کی
ہر لمحہ نگاہوں میں ہیں مولائے مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.