صبح_عرفاں کا اجالا بزم_وحدت کا چراغ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)
صبح عرفاں کا اجالا بزم وحدت کا چراغ
مصحف رخ معرفت توحید کا شاداب باغ
اے شہنشاہ ولایت اے امام المتقیں
تیری چوکھٹ ہی سے ملتا ہے حقیقت کا سراغ
رہبری ہے کام تیرا اے امام سالکاں
کام تھا اوروں کا مولیٰ صرف تبلیغ و بلاغ
بزم کن میں کھیل الفت کا رچا کر خود بنا
عشق کا بے تاب دل اور حسن کا اونچا دماغ
اپنا بھی بلبل چہک کر کہہ رہا ہے یا علی
عکس تیرا ہی دکھاتا ہے ہمیں یہ دل کا داغ
جو بھی اپنا حال ہو کاوشؔ ہمیں کچھ غم نہیں
پی چکے ہیں بادۂ حب علی کا ہم ایاغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.