جب تک میرے دہن میں الٰہی زباں رہے
جب تک میرے دہن میں الٰہی زباں رہے
جاری لبوں پہ شیر خدا کا بیاں رہے
عاشق تھے مصطفیٰ کے رہے ساتھ میں علی
گر جسم تھے علی تو نبی ان کی جاں رہے
مرحب کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ذوالفقار سے
خیبر کی فتح کا علی لے کر نشاں رہے
ٹھہری ہماری ہستی عدم کچھ نہیں ہیں ہم
کاوشؔ خدا ہی باقی رہا ہم کہاں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.