زمین_و_آسمان کیا عرش تک ان کی رسائی ہے
زمین و آسمان کیا عرش تک ان کی رسائی ہے
محمدؐ مصطفیٰ کی شان بھی شان خدائی ہے
کہا روئے منور دیکھ کر اہل بصیرت نے
حجاب میم میں اللہ کی جلوہ نمائی ہے
تبسم سے نمایاں ہے جمال خالق اکبر
نگاہوں سے مگر ظاہر جلال کبریائی ہے
محمدؐ سر قدرت ہیں محمدؐ راز وحدت ہیں
خدا شیدا ہے خود ان کا فدا ساری خدائی ہے
طواف دل میں سارے قدسیاں مصروف ہیں آ کر
مرے دل میں محمدؐ کی نظر تصویر آئی ہے
سر محشر شفیع المذنبیں تشریف لاتے ہیں
گنہ گاروں خطا کاروں کی قسمت جگمگائی ہے
کھنچا جاتا ہے دل سینے سے فرط شوق میں کاوشؔ
محمدؐ مصطفیٰ کے نام میں کیا دل ربائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.