شکستہ_حال بہت ہوں میں یا غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
شکستہ حال بہت ہوں میں یا غریب نواز
کرم کی اب تو نظر ہو ذرا غریب نواز
نجات اب تو ملے ان کے ہاتھ سے جلدی
ستاتے ہیں مجھے حرص و ہوا غریب نواز
سوائے حمد و ثنا و ستایش و مدحت
صواب دید نہ ہو ماجرا غریب نواز
ملال رنج و الم ہند میں ستاتے ہیں
خدا کے واسطے طیبہ بلا غریب نواز
غرور و نخوت و خود بینی و رعونت میں
پھنسا ہوں بے طرح مجھ کو چھڑا غریب نواز
خوشی و خرمی راحت نصیب ہو جائے
جو دیکھوں خواب میں مہر وفا غریب نواز
مقام گور و رہ پل صراط و روز حشر
بہت کٹھن ہیں مدد ہو ذرا غریب نواز
اگرچہ طیبہ میں آنے کے میں نہیں قابل
تو خواب ہی میں دکھا جلوہ یا غریب نواز
میرا علاج تجھے چارہ گر ہے گر منظور
شبیہ پاک تو لا کر دکھا غریب نواز
دعا ہے صبح و مسا اپنی حق تعالیٰ سحر
عطا ہو عشق مجھے تیرا یا غریب نواز
شکوہ و شوکت و اجلال و رفعت و رافت
عجیب زہد عجب اتقا غریب نواز
عجیب غیرت و حرمت عجیب عز و شرف
عجیب نور عجب اہتدا غریب نواز
قسم خدا کی خدائی میں میرا اے مخلصؔ
وسیلہ کوئی نہیں دوسرا غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.