نہیں جس کو محبت مصطفیٰ کی
نہیں جس کو محبت مصطفیٰ کی
مدام اس پر رہے لعنت خدا کی
انہیں سے زینت ارض و سما ہے
انہیں سے زیب ہے عرش علا کی
یہ کلمہ ہر گھڑی ورد زباں ہے
محبت دے خدایا مصطفیٰ کی
یقیں جس کو نہ ہو وہ دیکھ لے اب
سند قرآں ہے اس نور خدا کی
بلا شک ہوگا وہ جنت میں داخل
لکھے گا جو ثنا خیر الوریٰ کی
شرافت اور لطافت اور فضیلت
خدا جانے ہے شاہ انبیا کی
محمدؐ کی صفت حمد خدا ہے
عجب ہے شان احمد مجتبیٰ کی
ہوا موجود کل عالم عدم سے
یہ خاطر ہے محمدؐ مصطفیٰ کی
وسیلہ سے محمدؐ کے اے مخلصؔ
ہوئی پوری جو کچھ میں نے دعا کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.