ایسا ہوا نہ کوئی بھی شاہ_زمن کے بعد
ایسا ہوا نہ کوئی بھی شاہ زمن کے بعد
آیا ہو لوٹ کر جو خدا سے ملن کے بعد
مومن ہیں جتنے خلد کا حق دار ہیں سبھی
جنت ملے گی سب کو مگر پنجتن کے بعد
اللہ کا عذاب کچھ ایسا عذاب تھا
بچ نہ سکا یزید ہزاروں جتن کے بعد
منصور نے یہ سارے جہاں کو بتا دیا
اک اور زندگی بھی ہے دار و رسن کے بعد
نکلا جو آستاں سے ترے ہو کے کامیاب
ٹھہرا نہ دل کہیں بھی تری انجمن کے بعد
دانشؔ جہاں میں فاتح خیبر علی ہوئے
پا کر شفا نبی کے لعاب دہن کے بعد
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 131)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.