Font by Mehr Nastaliq Web

آسمانوں کے ستاروں کے نگہبان خدا

عبد المجید چٹھہ

آسمانوں کے ستاروں کے نگہبان خدا

عبد المجید چٹھہ

MORE BYعبد المجید چٹھہ

    آسمانوں کے ستاروں کے نگہبان خدا

    فرشِ خاکی کی بہاروں پہ مہربان خدا

    آپ کی شان کریمی ہے کہ ہم لوگوں کے

    پورے ہوتے ہیں صبح و شام جو ارمان خدا

    فرش سے عرش تلک آپ کا ہے نورِ مبیں

    مجھ کو ہر پھول نظر آئے دبستان خدا

    میں جو گرتا ہوں بھٹکتا ہوں سنبھل جاتا ہوں

    سایہ بن کر مرے سر پر جو ہے رحمان خدا

    ساری مخلوق کا داتا ہے وہ رازق ہے خدا

    بس مجیدؔ اپنے لیے تو ہے فراوان خدا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے