Font by Mehr Nastaliq Web

نبیوں کے ناموں میں نام_محمد

عبدالمجید جعفری

نبیوں کے ناموں میں نام_محمد

عبدالمجید جعفری

MORE BYعبدالمجید جعفری

    نبیوں کے ناموں میں نام محمد

    عیاں کر رہا ہے مقام محمد

    کریں گے ادب کیوں نہ بندے خدا کے

    خدا جب کرے احترام محمد

    فرشتو ادب میرا لازم ہے تم پر

    خدا کا ہوں بندہ غلام محمد

    تصور کا اس جا پہنچنا ہے تم پر

    خدا کا ہوں بندہ غلام محمد

    تصور کا اس جا پہنچنا ہے مشکل

    وراءالورا ہے مقام محمد

    شریعت طریقت کا ہے فیض جاری

    منظم ہے کتنا نظام محمد

    جہاں سر جھکے وہ مقام خدا ہے

    جہاں دل جھکے ہے مقام محمد

    ہے آئینہ گویا کلام خدا کا

    خدا کی قسم ہر کلام محمد

    سماعت کا عرفان ہے جن کو حاصل

    وہ سنتے ہیں اب بھی پیام محمد

    جہاں ٹوٹ جاتی ہیں ساری امیدیں

    وہاں کام آتا ہے نام محمد

    وقارؔ اس لیے دل کی کرتا ہوں عظمت

    مرے دل پہ کندہ ہے نام محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے