Font by Mehr Nastaliq Web

نظارہ چشمِ حق بیں نے کیا جب آپ کے قد کا

عبدالقادر آزاد جئے پوری

نظارہ چشمِ حق بیں نے کیا جب آپ کے قد کا

عبدالقادر آزاد جئے پوری

MORE BYعبدالقادر آزاد جئے پوری

    دلچسپ معلومات

    زیرِ نظر کلام خواجہ نور محمد چشتی مہاروی کے سالانہ عرسِ مقدس کے موقع پر بتاریخ 17 مارچ 1935ء، محلہ پیپلی کاٹیان، جئے پور میں منعقد ہونے والے ایک طرحی مشاعرے میں پیش کیا گیا، اس مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح "ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انوارِ محمد کا" مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں اس مشاعرے میں شریک شعرا کے تمام کلام کو "مظہرِ معرفت" کے نام سے شائع کیا گیا۔

    نظارہ چشمِ حق بیں نے کیا جب آپ کے قد کا

    تو بن کر آنکھ میں تل رہ گیا سایہ محمد کا

    تفاوت اس قدر ہے اہل معنی دیکھ لو ظاہر

    کہ موسیٰ رب کے عاشق تھے خدا عاشق محمد کا

    بنی آدم سے تا عیسیٰ جہاں میں جتنے بھی آئے

    سنانے آئے تھے عالم کو مژدہ ان کی آمد کا

    عیاں ہے مرتبہ اے اہلِ عرفاں عرشِ اعظم کا

    ہر اک حور و ملک جاروب کش ہے ان کے مرقد کا

    منور کیوں نہ ہو جاتے دو عالم ان کے پرتو سے

    ظہور دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا

    چلی جائے گی بن کر بلبلِ شیدا مدینہ کو

    قفس جس وقت ٹوٹے گا مری روحِ مقید کا

    چلو آبادؔ طیبہ کو نکالو حسرتیں دل کی

    کہ نکلے گا وہیں چل کر یہ ارماں شوق بے حد کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے