Sufinama

بہت پریشاں تمہارا منگتا شکور بابا

رفیق عالم دموہی

بہت پریشاں تمہارا منگتا شکور بابا

رفیق عالم دموہی

MORE BYرفیق عالم دموہی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت بابا شکور

    بہت پریشاں تمہارا منگتا شکور بابا

    دکھاؤ اپنے کرم کا جلوہ شکور بابا

    ہمارے دردِ دل شکستہ کا کون ہے اب

    نہ کوئی چارہ تمہیں مداوا شکور بابا

    غموں کا سورج بھی بال بیکا نہ کرے سکے گا

    ہو جس کے سر پر تمہارا سایہ شکور بابا

    ہماری ہستی میں ہوں تمہاری دعائیں شامل

    بلند قسمت کا ہو ستارہ شکور بابا

    خیال جب سے تمہارا آیا ہمارے دل میں

    چمک رہا ہے غریب خانہ شکور بابا

    چمک رہا ہے چمک رہا ہے چمک رہا ہے

    علی کی نسبت سے در تمہارا شکور بابا

    بہت دنوں سے بھٹک رہا ہے رفیقؔ عالم

    دکھاؤ اس کو بھی نیک رستہ شکور بابا

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 260)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے