آج پہلو میں وہ بے_پیر ہے اللہ اللہ
آج پہلو میں وہ بے پیر ہے اللہ اللہ
اوج پر کیا مری تقدیر ہے اللہ اللہ
باتوں باتوں میں کیا ہے دل عالم تسخیر
سحر کی کیا تری تقریر ہے اللہ اللہ
کوئی مونس نہیں فرقت میں الٰہی توبہ
میں ہوں اور نالۂ شب گیر ہے اللہ اللہ
جلوۂ رخ وہ دکھاتے ہیں نہا کر زلفیں
دل پھنسانے کی یہ تدبیر ہے اللہ اللہ
غم زدہ دیکھ مجھے غیر کہتے ہیں رحیمؔ
اس کو بس الفت شبیر ہے اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.