Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا

عبدالستار نیازی

آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا

    بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضورؐ کا

    پھر جا رہے ہیں اہل محبت کے قافلے

    پھر یاد آ رہا ہے مدینہ حضورؐ کا

    تسکین جاں ہے راحت دل وجہ انبساط

    ہر درد کی دوا ہے مدینہ حضورؐ کا

    نبیوں میں جیسے افضل و اعلیٰ ہیں مصطفیٰ

    شہروں میں بادشاہ ہے مدینہ حضورؐ کا

    ہے رنگ نور جس نے دیا دو جہان کو

    وہ نور کا دیا ہے مدینہ حضورؐ کا

    جب سے قدم پڑے ہیں رسالت مآب کے

    جنت بنا ہوا ہے مدینہ حضور کا

    قدسی بھی چومتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک

    قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضورؐ کا

    ہر ذرہ ذرہ اپنی جگہ ماہتاب ہے

    کیا جگمگا رہا ہے مدینہ حضورؐ کا

    ہو ناز کیوں نہ اس کو نیازیؔ نصیب پر

    جس کو بھی مل گیا ہے مدینہ حضور کا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے