Sufinama

تیرے در کا گدا لے کے کاسہ شہا ہے کھڑا آج تیرے یہ دربار میں

عبدالستار نیازی

تیرے در کا گدا لے کے کاسہ شہا ہے کھڑا آج تیرے یہ دربار میں

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    تیرے در کا گدا لے کے کاسہ شہا ہے کھڑا آج تیرے یہ دربار میں

    تیری رحمت کا صدقہ مجھے بھی ملے ہے کمی کون سی تیری سرکار میں

    اپنے دامن میں کوئی بھی نیکی نہیں تیری رحمت کا ہے آسرا بس ہمیں

    عاصیوں پر خطاؤں کی بحر خدا لاج رکھ لینا محشر کے بازار میں

    عاشقو آ گیا شہر سرکار کا دیکھنا اونچی آواز نہ ہو کہیں

    آنسوؤں کی زباں لے کے افسانہ غم کہو کملی والے کی سرکار میں

    کیوں فدا ان پہ ماہ تاباں نہ ہو کیوں نہ خورشید آقا پہ قربان ہو

    جبکہ ہے جلوہ گر نور رب العلا کملی والے محمدؐ کے انوار میں

    گائے جا گیت تو اپنی سرکارؐ کے اپنی سرکارؐ کے اپنے غم خوار کے

    وہ نیازیؔ ہیں عالم کے حاجت روا ان کا ثانی نہیں کوئی سنسار میں

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 28)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے