محفل میں محمدؐ کی عطا مانگ کے جانا
محفل میں محمدؐ کی عطا مانگ کے جانا
آئے ہو تو عصیاں کی دوا مانگ کے جانا
ایمان و محبت کے مہک جائیں گے گلشن
سرکار کے کوچے کی ہوا مانگ کے جانا
کلیوں نے بھی پھولوں نے بھی پھیلائے ہیں دامن
کچھ اپنے لئے بھی تو صبا مانگ کے جانا
تڑپائے گی محشر بڑی گرمیٔ محشر
اپنے لئے رحمت کی گھٹا مانگ کے جانا
آ جائے جسے سن کے محمدؐ کی سواری
وہ درد بھری آج صدا مانگ کے جانا
اے چشم گنہ گار بہا اشک ندامت
تو حسن شفاعت کی رضا مانگ کے جانا
وہ جینا بھی کیا جینا جو بن یار ہو جینا
محبوب کی چوکھٹ پہ قضا مانگ کے جانا
ہیں آئیں مدینہ میں کبھی شاہ مدینہ
بھیگی ہوئی پلکوں سے دعا مانگ کے جانا
محبوب خدا سرور عالم کے وسیلے
اے عاصیو تم فضل خدا مانگ کے جانا
تاریکئ شب نور کے سانچے میں ڈھلی ہو
حسن شۂ والا کی ضیا مانگ کے جانا
یہ محفل سرکار دو عالم ہے نیازیؔ
ہو خاتمہ بالخیر دعا مانگ کے جانا
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 52)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.