Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

عبدالستار نیازی

اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

    ہوگا کبھی ٹھکانہ سرکار کی گلی میں

    آنکھیں تو دیکھنے کو پہلے ہی مضطرب تھیں

    دل بھی ہوا روانہ سرکار کی گلی میں

    گو پاس کچھ نہیں ہے لیکن یہ دیکھ لے گا

    اک دن مجھے زمانہ سرکار کی گلی میں

    کبھی ہو حسیں تصور کبھی خود میں جاؤں چل کر

    کہیں یونہی آنا جانا سرکار کی گلی میں

    ہیں کہیں خزاں کے پہرے کہیں دو گھڑی بہاریں

    موسم سدا سہانا سرکار کی گلی میں

    دل میں نبی کی یادیں لب پر نبی کی نعتیں

    جانا تو ایسے جانا سرکار کی گلی میں

    یہی رسم عاشقی ہے یہی جان بندگی ہے

    سر رکھ کے نہ اٹھانا سرکار کی گلی میں

    سمجھیں گے ہم نیازیؔ ان کی کرم نوازی

    جس دن ہوئے روانہ سرکار کی گلی میں

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے