Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رحمتوں والے نبی خیر_الوریٰ کا تذکرہ

عبدالستار نیازی

رحمتوں والے نبی خیر_الوریٰ کا تذکرہ

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    رحمتوں والے نبی خیر الوریٰ کا تذکرہ

    کیجیے ہر وقت محبوب خدا کا تذکرہ

    مشکلیں آئیں تو آئیں پاس میرے کس طرح

    میرے لب پر ہے مرے مشکل کشا کا تذکرہ

    بھیجتا ہوں میں درودوں کی سجا کر ڈالیاں

    روز ہوتا ہے مرے گھر مصطفیٰ کا تذکرہ

    میرے دل کے گوشے گوشے میں اجالا ہو گیا

    کر رہا تھا میں ابھی شمس الضحیٰ کا تذکرہ

    کوئی گر چاہے کہ ہو مجھ پر فزوں فضل خدا

    وہ کرے ہر دم حبیب کبریا کا تذکرہ

    کون ہے جس کے نہیں کشکول میں داتا کی بھیک

    ہو رہا ہے ہر جگہ تیری سخا کا تذکرہ

    رحمتوں کے پھول برسے صبح تک گھر میں مرے

    رات بھر ہوتا رہا ان کی عطا کا تذکرہ

    کھل اٹھے گلشن امیدوں کے ہوا دل باغ باغ

    جب کیا میں نے مدینے کی ہوا کا تذکرہ

    نعت سن کر ہو نہ برہم بے خبر قرآن پڑھ

    خود خدا کرتا ہے اپنے مصطفیٰ کا تذکرہ

    پھر نیازیؔ کی بھی ہو جائے مدینے حاضری

    دوستو کرنا نبی سے یوں محمدؐ کا تذکرہ

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 57)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے