یا نبی ہم پر عنایت کیجیے
یا نبی ہم پر عنایت کیجیے
اس طرف بھی چشم رحمت کیجیے
آپ ہی تو ہیں مرے سب کچھ حضورؐ
کیجیے میری شفاعت کیجیے
حاضری ہوتی رہے دربار میں
میری ایسی اچھی قسمت کیجیے
جان ہیں ایمان کی یہ دوستو
کملی والے سے محبت کیجیے
بن کے ان کے آستانہ کے گدا
ساری دنیا پر حکومت کیجیے
جوش پر دریائے رحمت آئے گا
دمبدم ذکر رسالت کیجیے
بھول جاؤ گے نشے دنیا کے تم
ان کے مے خواروں کی سنگت کیجیے
چاہتے ہو گر نیازیؔ فضل رب
رات دن آقا کی مدحت کیجیے
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 59)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.