توحید کا نغمہ ہے تقریر محمدؐ کی
توحید کا نغمہ ہے تقریر محمدؐ کی
سجدہ کی نشانی ہے تحریر محمد کی
سایہ بھی نہ پڑتا تھا تصویر تو کیا کھنچتی
کھنچی ہے فقط دل میں تصویر محمدؐ کی
بو بکر و عمر کیا ہیں عثمان و علی کیا ہیں
یاران محمد ہیں تاثیر محمدؐ کی
کچھ پھول میں کلیوں میں کچھ چاند میں تاروں میں
کچھ دل میں جھلکتی ہے تصویر محمدؐ کی
اپنوں کو محبت میں کچھ سوجھ نہیں پڑتا
غیروں سے کوئی پوچھے توقیر محمدؐ کی
اتنا تو یقینی ہے پھر اور خدا جانے
تکوین دو عالم ہے تفسیر محمدؐ کی
ہم عشق کے بندے ہیں ہم کو ہے یہی حیرت
کیسے کوئی کرتا ہے تقصیر محمدؐ کی
تقدیر بنانی ہے صوفیؔ تو اطاعت کر
واللہ غلامی ہے اکسیر محمدؐ کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.