Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہمارے نبیؐ چاند ہیں چودھویں کا

عبدالرب صوفی

ہمارے نبیؐ چاند ہیں چودھویں کا

عبدالرب صوفی

MORE BYعبدالرب صوفی

    ہمارے نبیؐ چاند ہیں چودھویں کا

    یہ سارا اجالا ہے جلوہ انہیں کا

    نبی کے صحابہ ہیں روشن ستارے

    درخشاں ہوا راستہ جن سے دیں کا

    ہیں بو بکر پہلے خلیفہ نبیؐ کے

    صحابہ میں رتبہ ہے اعلیٰ انہیں کا

    ہیں فاروق اعظم کی شان نرالی

    بڑھایا ستاروں سے رتبہ زمیں کا

    حیا میں نہیں کوئی عثماں سے بڑھ کر

    فرشتوں کو ہے پاس اس شرمگیں کا

    علی کو کیا راہ مسجد میں گھائل

    جو داڑھی ہے رنگیں لہو ہے جبیں کا

    ابو بکر و فاروق و عثمان و حیدر

    یہ چاروں ہیں نقشہ رسول امیں کا

    یہی پانچ اسلام کے پنجتن ہیں

    ‎کہ حق کی کسوٹی ہے اسوہ انہیں کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے