Font by Mehr Nastaliq Web

کس نے پیدا کئے سات_سات آسماں

عبدالرب صوفی

کس نے پیدا کئے سات_سات آسماں

عبدالرب صوفی

کس نے پیدا کئے سات سات آسماں

اور کس نے بنایا یہ سارا جہاں

کس نے جنت میں نہریں بنائیں وہاں

اور کس نے بہائیں یہاں ندیاں

ایک اللہ نے ایک اللہ نے

کس نے پیدا کیے ہیں یہ شمس و قمر

اور کس نے بنائے یہ شام و سحر

کس نے پیدا کیے نونہال اور شجر

اور کس نے کھلائے یہ گل ہائے تر

ایک اللہ نے ایک اللہ نے

کوئی خالق ہے اس کے سوا اور بھی

کیا یہاں اور وہاں ہے خدا اور بھی

ہے کہیں کوئی حاجت روا اور بھی

ہے کوئی درد دکھ کی دوا اور بھی

ایک اللہ ہے ایک اللہ ہے

خلق کر کے ہوا عرش پر مستوی

اختیار اس کا ہر شے کو ہے محتوی

اس کی قدرت سے باہر نہیں ہے کوئی

سب کے سب زار و عاجز ہیں لیکن قوی

ایک اللہ ہے ایک اللہ ہے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے