Sufinama

دیکھی جو فضائے_کوئے_نبی جنت کا ٹھکانہ بھول گئے

عابد بریلوی

دیکھی جو فضائے_کوئے_نبی جنت کا ٹھکانہ بھول گئے

عابد بریلوی

MORE BYعابد بریلوی

    دیکھی جو فضائے کوئے نبی جنت کا ٹھکانہ بھول گئے

    سرکار کا روضہ یاد رہا دنیا کا فسانہ بھول گئے

    سرکار دو عالم کے در پر جس وقت پڑی بے تاب نظر

    آقا کی ثنا لب پر آئی ہر ایک ترانہ بھول گئے

    جب پہنچے مواجہ پر ان کے اک کیف میں ایسا ڈوب گئے

    جو حال سنانا تھا ان کو وہ حال سنانا بھول گئے

    اے دوست بتائیں کیا تجھ کو آقا کے نگر کی رعنائی

    ہم دیکھ کر شہر صل علیٰ ہر شہر سہانہ بھول گئے

    آقائے دو عالم کے در پہ اک ایسا بھی عالم گزرا ہے

    آنے کا زمانہ یاد رہا جانے کا زمانہ بھول گئے

    آقا کی عطاؤں کا عالم کس طرح بیاں ہو لفظوں میں

    آقا کی عطائیں دیکھ کے ہم دنیا کا خزانہ بھول گئے

    ہم پہنچے سلامی کو جس دم دربار رسالت میں عابدؔ

    سب اشک ندامت بہہ نکلے عصیاں کو چھپانا بھول گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے