اے شراب_عشق تیرا فلسفہ کچھ اور ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-عراق)
اے شراب عشق تیرا فلسفہ کچھ اور ہے
خم کے منبر پر علی کا مرتبہ کچھ اور ہے
جس جگہ دیکھو انہیں ثابت قدم ہی پاؤ گے
یہ خدائے لم یزل کا آئینہ کچھ اور ہے
آپ ہیں مولود کعبہ آپ ہیں جان رسولؐ
صحن کعبہ سے جو پھیلی وہ ضیا کچھ اور ہے
اس لیے ہم گامزن راہ علی پر ہو گئے
ہیں فنا یہ دو جہاں راہ بقا کچھ اور ہے
دیکھ کر شان علی دنیا کو یہ کہنا پڑا
یہ خدائے لم یزل کا آئینہ کچھ اور ہے
آج بھی خیبر تڑپ کر کہہ رہا ہے اے نظرؔ
طاقت شیر خدا مشکل کشا کچھ اور ہے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 255)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.