Font by Mehr Nastaliq Web

درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

ابرارالحق کیفؔ

درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

ابرارالحق کیفؔ

MORE BYابرارالحق کیفؔ

    درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

    کبھی تو قسمت پھرے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا

    شفیعِ محشر لقب ہے ان کا انہیں شفاعت سے کام ہوگا

    ہے سب کا دار و مدار اس پر وہی مدارالمہام ہوگا

    دیارِ رحمت پہ ہوگا قبضہ انہیں کا ہر سو بجے گا ڈنکا

    جو حشر ہو گا تو دیکھ لینا انہیں کا سب انتظام ہوگا

    کہے ہی جاؤں گا عرضِ مطلب ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب

    نہ شام مطلب کی صبح ہوگی نہ یہ فسانہ تمام ہوگا

    کرو شفاعت کا آج دن ہے کہ عدل پر ہے جناب باری

    تمام امت چھٹے گی غم سے تو سارے نبیوں میں نام ہوگا

    اسی توجہ پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جلا رہی ہے

    نگاہِ لطف وکرم نہ ہوگی تو مجھ کو جینا حرام ہوگا

    ہوئی جو کوثر پہ باریابی تو کیفؔ میکش کی دھج یہ ہوگی

    بغل میں مینا، نظر میں ساقی، خوشی سے ہاتھوں میں جام ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے