مصطفیٰ کی شان سے آگاہ کیا ہوگا بشر
مصطفیٰ کی شان سے آگاہ کیا ہوگا بشر
ہاں مگر اتنا کہ جینے کی اسے ہوگی خبر
عقل کو ہوگی رسائی کیا نبی کے شان کی
پتلۂ خاکی میں یہ ہے بندوں سے بالائے تر
اولین و آخریں پیغمبروں کا علم تھا
علم الانسان سے ظاہر یہی ہے بیشتر
علم ہے سینے میں جو آدم صفی اللہ کے
سینے میں وہ آپ کے نازل ہوا بار دگر
جن کو فرمایا خدا نے اقرأ باسم ربک
خاص ہے تعلیم حق کو آپ کی مد نظر
جس کو ہو تعلیم حق کیوں کر نہیں کامل وہ ہو
کاملوں سے بھی مکمل اور سب سے خوب تر
پڑھ فقیر اس شاہ پر تو الصلوٰۃ والسلام
ہر گھڑی ہر آن جتنا ہو سکے شام و سحر
- کتاب : Diwan-e-Afzal (Pg. 26)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.