اگر چاہو خدا کی رحمتوں سے واسطہ رکھنا
اگر چاہو خدا کی رحمتوں سے واسطہ رکھنا
تو ہر لمحہ لبوں پر اپنے ذکر مصطفیٰؐ رکھنا
بروز حشر بخشش کے لیے اتنا ضروری ہے
درود پاک ہونٹوں پر سدا اپنے سجا رکھنا
میں ایسی بے خودی کو ہوش سے بہتر سمجھتا ہوں
کہ یاد مصطفیٰؐ میں دونوں عالم کو بھلا رکھنا
میں دیوانہ تمہارا خود کو کہتا ہوں زمانے میں
خیال اس بے ادب کا بھی قیامت میں ذرا رکھنا
وہ جن کے عشق میں مرنا بھی سو جینے کا جینا ہے
انہی کے عشق میں تم اپنی ہستی کو فنا رکھنا
شرف حاصل ہے مجھ کو ان کے روضے کی حضوری کا
امید گلشن فردوس دل میں دردؔ کیا رکھنا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 241)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.