Font by Mehr Nastaliq Web

آج بھی چاروں طرف میرے دکھوں کی دھوپ ہے

آغا سائل کشمیری

آج بھی چاروں طرف میرے دکھوں کی دھوپ ہے

آغا سائل کشمیری

MORE BYآغا سائل کشمیری

    آج بھی چاروں طرف میرے دکھوں کی دھوپ ہے

    زندگی کو سایۂ رحمت ترا درکار ہے

    بخشش دے! میری نظر کو بھی کرم کی روشنی

    میرے علم و آگہی کو روشنی درکار ہے

    زندگانی ہے وہی گزرے جو تیری یاد میں

    ورنہ ساری زندگی ہنگامۂ بیکار ہے

    ان کے در سے کوئی بھی خالی کبھی آیا نہیں

    میری امیدوں کا مرکز بھی درِ سرکار ہے

    آرزو ہے میں بھی تیرا شہر دیکھوں اس برس

    میری ان آنکھوں کو کب سے خواہش دیدار ہے

    میں تو ان کے رتبہ عالی کا ہوں اونی فقیر

    اور میرا مقصود، سائلؔ مدحت سرکار ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے