احمد کہ احد میں کیا سمجھوں یہ کون ہے میم کی چلمن میں
احمد کہ احد میں کیا سمجھوں یہ کون ہے میم کی چلمن میں
حیرت کی ہے جا سایہ بھی نہیں لگتا بھی ہے انساں دیکھن میں
تورے نام سے سب سنسار ہوا تورے نام سے بیڑا پار ہوا
اللہ بھی ہے تورے گن گائے قرآں آیا توری شانن میں
لولاک کی پگڑی سر سوہے طہٰ سہرا ماتھے پہ سجے
واللیل کی زلفیں کاندھوں پر مازاغ کا کجرا نینن میں
توہے یاد کرت مورا انگ انگ ہے مورا بھاگ سہاگ تورے سنگ ہے
اک بار جو آ مورے آنگن میں ہو جاؤں سہاگن سکھین میں
طیبہ کے سجیلے سانوریا للہ مجھے اب درس دکھا
بن درشن مر نہ جاؤں کہیں مورا جیون ہے تورے درشن میں
موہے برہا پیا کی مار گئی پیا جیت گئے میں ہار گئی
میں ہار کے بھی بلہار گئی ایسو پریم بسا مورے تن من میں
میں نیچ کمینی اور پاپن مہاراج توری اونچی شانن
توری لاج پہ مان کرت ہوں میں گن کوئی نہیں ہے بے گن میں
موہے دیس عرب من بھاوت ہے موہے یاد مدینہ آوت ہے
بے زر بے پر کی کوک سنو ساجدؔ کو بلا لو چرنن میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.