مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے ان کا نام
مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے ان کا نام
شب ہے اگر حیات ستارا ہے ان کا نام
تنہائی کس طرح مجھے محصور کر سکے
جب میرے دل میں انجمن آرا ہے ان کا نام
ہر شخص کے دکھوں کا مداوا ہے ان کی ذات
سب پا شکست گاں کا سہارا ہے ان کا نام
بے یاروں بے کسوں کا اثاثہ ہے ان کی یاد
بے چارگان دہر کا چارا ہے ان کا نام
لب وا رہیں تو اسم محمد ادا نہ ہو
اظہار مدعا کا اشارا ہے ان کا نام
لفظ محمدؐ اصل میں ہے نطق کا جمال
لحن خدا نے خود ہی سنوارا ہے ان کا نام
قرآن پاک ان پہ اتارا گیا ندیمؔ
اور میں نے اپنے دل میں اتارا ہے ان کا نام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.