Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیش_حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں_گے

احمد رضا خاں

پیش_حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں_گے

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے

    آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

    دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ

    ہم سے پیاسوں کے لئے دریا بہاتے جائیں گے

    کشتگان گرمیٔ محشر کو وہ جان مسیح

    آج دامن کی ہوا دے کر جلاتے جائیں گے

    گل کھلے گا آج یہ ان کی نسیم فیض سے

    خون روتے آئیں گے ہم مسکرا تے جائیں گے

    ہاں چلو حسرت زدو سنتے ہیں وہ دن آج ہے

    تھی خبر جس کی کہ وہ جلوہ دکھاتے جائیں گے

    آج عید عاشقاں ہے گر خدا چاہے کہ وہ

    ابروئے پیوستہ کا عالم دکھاتے جائیں گے

    کچھ خبر بھی ہے فقیرو آج وہ دن ہے کہ وہ

    نعمت خلد اپنے صدقے میں لٹاتے جائیں گے

    خاک افتاد و بس ان کے آنے ہی کی دیر ہے

    خود وہ گر کر سجدہ میں تم کو اٹھاتے جائیں گے

    آفتاب ان کا ہی چمکے گا جب اوروں کے چراغ

    صرصر جوش بلا سے جھلملاتے جائیں گے

    پائے کو ہاں پل سے گزریں گے تری آواز پر

    رب سلم کی صدا پر وجد لاتے جائیں گے

    سرور دیں لیجے اپنے نا توانوں کی خبر

    نفس و شیطاں سیدہ کب تک دباتے جائیں گے

    حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولیٰ کی دھوم

    مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے

    خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضاؔ

    دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے