Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گنہگاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے

احمد رضا خاں

گنہگاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے

احمد رضا خاں

MORE BYاحمد رضا خاں

    گنہگاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے

    مبارک ہو شفاعت کے لئے احمد سا والی ہے

    قضا حق ہے مگر اس شوق کا اللہ والی ہے

    جو ان کی راہ میں جائے وہ جان اللہ والی ہے

    ترا قدمِ مبارک گلبن رحمت کی ڈالی ہے

    اسے بوکر ترے سب نے بنا رحمت کی ڈالی ہے

    تمہاری شرم سے شانِ جلالِ حق ٹپکتی ہے

    خمِ گردن ہلالِ آسمانِ ذوالجلالی ہے

    زہے خود گم جو گم ہونے پہ یہ ڈھونڈے کہ کیا پایا

    ارے جب تک کہ پاتا ہے جبھی تک ہاتھ خالی ہے

    میں اک محتاج بے وقعت گدا تیرے سگِ در کا

    تری سرکار والا ہے ترا دربار عالی ہے

    تری بخشش پسندی عذر جوئی توبہ خواہی سے

    عمومِ بے گناہی جرم شانِ لا ابالی ہے

    ابو بکر و عثمان و حیدر جس کے بلبل ہیں

    ترا سروِ سہی اس گلبنِ خوبی کی ڈالی ہے

    رضاؔ قسمت ہی کھل جائے گی گیلاں سے خطاب آئے

    کہ تو ادنیٰ سگِ درگاہِ خدامِ معالی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے