Font by Mehr Nastaliq Web

وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں اور ان کی ساری خدائی ہے

احمد یار خاں نعیمی

وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں اور ان کی ساری خدائی ہے

احمد یار خاں نعیمی

MORE BYاحمد یار خاں نعیمی

    وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں اور ان کی ساری خدائی ہے

    ان ہی کی پہنچ ہے خالق تک ان تک خلقت کی رَسائی ہے

    وہ رب کے ہیں رب ان کا ہے جو ان کا ہے وہ رب کا ہے

    بے ان کے جو حق سے ملا چاہے دیوانہ ہے سودائی ہے

    وہ سخت گھڑی اللہ غنی کہتے ہیں نبی نفسی نفسی

    اس وقت اک رحمت والے کو مجرم امت یاد آئی ہے

    اچھوں کا زمانہ ساتھی ہے میں بد ہوں مجھ کو نباہو تم

    کہلا کے تمہارا جاؤں کہاں بے بس کی کہاں شنوائی ہے

    آ جاؤ بدن میں جاں ہو کر اور دل میں رہو ایماں بن کر

    ہے جسم ترا یہ جان تری اور دل تو خاص کمائی ہے

    آنکھوں میں ہیں لیکن مثلِ نظر یوں دل میں ہیں جیسے جسم میں جاں

    ہیں مجھ میں ولیکن مجھ سے نہاں اس شان کی جلوہ نمائی ہے

    اللہ کی مرضی سب چاہیں اللہ رضا ان کی چاہے

    ہے جنبشِ لب قانونِ خدا قرآن و خبر کی گواہی ہے

    مالک ہیں خزانۂ قدرت کے جو جس کو چاہیں دے ڈالیں

    دی خلد جنابِ ربیعہ کو بگڑی لاکھوں کی بنائی ہے

    دنیا کو مبارک ہو دنیا اللہ کرے وہ مجھ کو ملیں

    ہر سر میں جن کا سودا ہے ہر دل جن کا شیدائی ہے

    گو سجدئہ سر ہے ان کو منع لیکن دل و جاں ہیں سجدۂ کناں

    ہے حکمِ شریعت سر پہ رواں دل جاں نے معافی پائی ہے

    وہ کعبۂ سر ہے یہ قبلۂ دل وہ قبلۂ تن ہے یہ کعبۂ جاں

    سر اس پہ جھکا دل ان پہ فدا اور جاں ان کی شیدائی ہے

    لکڑی نے کیا ان سے شکوہ اونٹوں نے کیا ان کو سجدہ

    ہیں قبلۂ حاجت عالم کے سالکؔ کیوں بات بڑھائی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے