Font by Mehr Nastaliq Web

اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہوں سب اہلِ دیں

احمد یار خاں نعیمی

اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہوں سب اہلِ دیں

احمد یار خاں نعیمی

MORE BYاحمد یار خاں نعیمی

    اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہوں سب اہلِ دیں

    جو ہو ام المؤمنیں بنتِ امیر المؤمنیں

    جن کا پہلو ہو نبی کی آخری آرام گاہ

    جن کے حجرے میں قیامت تک نبی ہوں جا گزیں

    آستاں ان کا فرشتوں کی زیارت گاہ ہے

    کیونکہ اس میں جلوہ فرما ہیں امام المرسلیں

    آپ کے دولت کدہ میں دولتِ دارین ہے

    اس زمیں پر پھر نہ کیوں قربان ہو عرشِ بریں

    کیا مبارک نام ہے اور کیسا پیارا ہے لقب

    عائشہ محبوبۂ محبوبِ رب العالمیں

    آپ صدیقہ پدر صدیق اور شوہر نبی

    میکہ و سسرال اعلیٰ آپ خود ہیں بہتریں

    کیوں نہ ہو رتبہ تمہارا اہل ایماں میں بڑا

    سب تو ہیں مومن مگر ہیں آپ ام الموؤمنیں

    دی گواہی آپ کی عفت کی سورہ نور نے

    مدح کرتا ہے تری عصمت کی قرآنِ مبیں

    ان کے بستر میں وحی آئے رسول اللہ پر

    اور سلامِ خادمانہ بھی کریں روح الامیں

    آپ کا علم و فقہ، تحقیقِ قرآن و حدیث

    دیکھ کر حیران ہیں سارے صحابہ تابعیں

    ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرماوے خدا

    نازنینِ حق نبی ہیں تم نبی کی نازنیں

    آیۂ تطہیر میں ہے ان کی پاکی کا بیاں

    ہیں یہ بی بی طاہرہ شوہر امام الطاہریں

    سالکِؔ خستہ تمہارا گو ہے نالائق مگر

    ماں بُرے بیٹے کو اپنے سے جدا کرتی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے