اے سرور_دنیا_و_دیں تیری نرالی شان ہے
دلچسپ معلومات
اے سرورِ دنیا کی جگہ نصرت نے اسی مصرعہ کی تکرار کی ہے۔ ’’کالی کملی والے آقا چہرہ تیرا قرآن ہے‘‘
اے سرور دنیا و دیں تیری نرالی شان ہے
در ہے ترا رشک حرم چہرہ ترا قرآن ہے
ختم رسل مختار کل نبیوں کا تو سلطان ہے
صورت تری حسن ازل تجھ پہ جہاں قربان ہے
منگتوں کا آقا رکھ بھرم کر دے کرم شاہ امم
دکھیوں کی مشکل ٹالنا تیرے لئے آسان ہے
معراج کا دولہا ہے تو خالق کے گھر پہنچا ہے تو
تو ہے حبیب کبریا تو عرش کا مہمان ہے
در سے ترے وابستگی دونوں جہاں کی بہتری
نسبت تری یا مصطفیٰ ایمان کی پہچان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.