ابتدا لا الہ الا اللہ
ابتدا لا الہ الا اللہ
انتہا لا الہ الا اللہ
خلد میں ہر شجر کے پتوں پر
ہے لکھا لا الہ الا اللہ
ہو گیا قلب آئینہ جس نے
پڑھ لیا لا الہ الا اللہ
تھا وہ مقبولِ بارگاہ جسے
ورد تھا لا الہ الا اللہ
مرض معصیت کے بیمارو
لو دوا لا الہ الا اللہ
پشت پر مہر مہر میں تحریر
خوش نما لا الہ الا اللہ
نزع میں قبر میں زبان پر ہو
اے خدا لا الہ الا اللہ
ہیں محمد رسولِ حق بر حق
مشغلہ لا الہ الا اللہ
دیکھ پھر دل میں نور کا عالم
کہہ ذرا لا الہ الا اللہ
دیکھا حضرت نے آسمانوں پر
جا بجا لا الہ الا اللہ
خاتم حضرت نے سلیمان پر
نقش تھا لا الہ الا اللہ
عرش و کرسی پہ نور کے خط سے
لکھ دیا لا الہ الا اللہ
گر طلب ہے بہشت کی اکبرؔ
پڑھ سدا لا الہ الا اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.