Sufinama

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں

اختر رضا خاں

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں

اختر رضا خاں

MORE BYاختر رضا خاں

    تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں

    ہر بلندی کو وہی نیچا دکھا جاتے ہیں

    سرفرازئ اجل ان کو ملا کرتی ہے

    نخوتِ سر جو ترے در پہ مٹا جاتے ہیں

    ڈوبے رہتے ہیں تری یاد میں جو شام و سحر

    ڈوبتوں کو وہی ساحل سے لگا جاتے ہیں

    اے مسیحا! ترے بیمار ہیں ایسے بیمار

    جہاں بھر کا دکھ درد مٹا جاتے ہیں

    مرنے والے رخِ زیبا پہ ترے جانِ جہاں

    عیشِ جاوید کے اسرار بتا جاتے ہیں

    آسماں تجھ سے اٹھائے نہ اٹھیں گے سن لے

    ہجر کے صدمے جو عشاق اٹھا جاتے ہیں

    دشتِ طیبہ میں نہیں کیل کا کھٹکا اخترؔ

    نازکِ اندام وہاں برہنہ پا جاتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 82)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے