لب کوثر ہے میلہ تشنہ کامانِ محبت کا
لب کوثر ہے میلہ تشنہ کامانِ محبت کا
وہ ابلا دستِ ساقی سے وہ ابلا چشمہ شربت کا
یہ عالم انبیا پر ان کے سرور کی عنایت کا
جسے دیکھو لیے جاتا ہے پروانہ شفاعت کا
پلا دے اپنی نظروں سے چھلکتا جام رویت کا
شہ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا
وہی جو رحمۃ للعالمیں ہیں جانِ عالم ہیں
بڑا بھائی کہے ان کو کوئی اندھا بصیرت کا
مہ و خورشید و انجم میں چمک اپنی نہیں کچھ بھی
اجالا ہے حقیقت میں انہیں کی پاک طلعت کا
بھٹکتا یوں پھرے کب تک تمہارا اخترؔ خستہ
دکھا دو راستہ اس کو خدارا شہرِ الفت کا
- کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 66)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.