Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا گلشن_یثرب میں مہکتی ہے چمیلی

علاؤالدین جلالی

کیا گلشن_یثرب میں مہکتی ہے چمیلی

علاؤالدین جلالی

MORE BYعلاؤالدین جلالی

    کیا گلشن یثرب میں مہکتی ہے چمیلی

    کس شوق سے ہر پھول کو تکتی ہے چمیلی

    کیا وجد میں رحمت کے شجر جھوم رہے ہیں

    کیسی صفت شاخ لچکتی ہے چمیلی

    ہے لالۂ گلزار کا دل داغ سے داغی

    اور نور الہٰی سے چمکتی ہے چمیلی

    قمری شجر سرو پہ کرتی ہے ترانے

    بلبل تیری ٹہنی پہ چہکتی ہے چمیلی

    دیدار دکھا اے گل گلزار الٰہی

    بسمل کی طرح غم میں تڑپتی ہے چمیلی

    لائی ہے صبا نگہت پیراہن احمد

    اور مشک صفت خوب مہکتی ہے چمیلی

    نیرنگئے حسن گل گلزار عرب سے

    نرگس کی طرح آنکھ جھپکتی ہے چمیلی

    کیا سینۂ پر داغ ہے داغ مہ تاباں

    کیوں دامن گل شرم سے ڈھکتی ہے چمیلی

    مستانۂ چشم شہ انور ہوں جلالیؔ

    نرگس کی طرح یوں مجھے تکتی ہے چمیلی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے