اے نادان سنبھل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
اے نادان سنبھل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
نہ تو اتنا مچل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
اگر تو عاشق صادق ہے چھوڑ اب ہند کا رہنا
مدینہ کو نکل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
نہ بھول اتنا تو دولت پر یہ دنیا جائے فانی ہے
نہ تیور تو بدل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
ہے اک دم قبر میں جانا ووہی گھر ہے ہمیشہ کو
نہ تو اتنا اچھل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
نہ تو جاہل سے کر الفت نہ تو منکر سے رکھ رغبت
جہالت سے نکل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
ہوا ہے نشہ غفلت میں کیوں سرشار اے غافل
سنبھل کر چل سنبھل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
ہے دامن گیر اب شوق زیارت اے علی احمد
نہ چلنے میں خلل کر چل بھروسہ کیا ہے دنیا کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.